Saturday, April 27, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں کل مدمقابل

پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں کل مدمقابل
January 12, 2018

ڈونیڈن (92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں کل ڈونیڈن میں مدمقابل ہونگے۔ ابتدائی دو میچز ہارنے والی سرفراز الیون سیریز میں بقا کی جنگ لڑے گی۔
کیویز کے دیس میں شاہینوں کا کٹھن امتحان جاری ہے۔ ڈونیڈن کی یونیورسٹی آف اٹاگو اوول میں پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا۔
ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا۔
پہلے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہونے والے اوپنر فخر زمان نے بھی ڈرلز میں شرکت کی۔
ادھر فخر زمان کی فٹنس بہتر ہوئی ہے۔ ان فارم اوپنر تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہونگے۔ پہلےدو میچز میں شکست سے دو چار ہونے والی قومی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔
کیویز نے پہلا ون ڈے 61 رنز سے جبکہ دوسرا معرکہ 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔
دوسری طرف کوچ مکی آرتھر بھی قومی ٹیم کی سیریز میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ خود پر یقین رکھیں، ایک اچھی فتح ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی جانب گامزن کرسکتی ہے۔