Friday, May 17, 2024

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا
February 4, 2020
پتراجایا ( 92 نیوز) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدہ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیرمحمد کی موجودگی میں ہوا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ملائیشین وزیرقانون نے معاہدے پر دستخط کئے، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے،، جن میں ہر سطح پر رابطوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کامیاب دورہ ملائیشیا، پاکستان اور ملائیشیا میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدہ طے پا گیا ۔  وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد کی موجودگی میں معاہدہ ہوا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور ملائیشین  وزیر قانون نے معاہدے پر دستخط کئے۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے  جن میں دونوں وزرائے اعظم میں مذاکرات میں شریک ہوئے ، مذاکرات میں ہر سطح پر رابطوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد  کی ون آون ون ملاقات بھی ہوئی ، ملائیشین وزیر اعظم کے دفتر پہنچنے پر عمران خان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نےملائیشین وزیراعظم آفس میں مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بندکیے۔ ملائیشین وزیر اعظم نے عمران خان  کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، وزیر اعظم عمران خان دوروزہ دورہ کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔