Thursday, April 18, 2024

پاکستان اور ملائشیا کا تعلیم ، سیاحت ، سماجی واقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ملائشیا کا تعلیم ، سیاحت ، سماجی واقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق
November 21, 2018
کوالمپور (92 نیوز) سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کا اہم  دورہ کیا۔ دونوں ممالک  میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔ پاک ملائشیا سربراہان مملکت اور وفود کی سطح پر ملاقاتوں کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون،تجارت اور سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ دفاعی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت کا اعادہ کیا گیا۔ تعلیم ،سیاحت،عوامی روابط،سماجی واقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرکاری اور سفارتی ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایل این جی ،پن بجلی اور قابل تجدید توانائی میں ملائیشین تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملائیشین کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ عمران خان کا کہنا اتھا کہ پاکستان ملائیشیا کی ترقی سے سیکھنے کی کوشش کرےگا۔ مہاتیر محمد اور مجھے عوام نے ووٹ بدعنوانی کیخلاف دیاہے۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نےوزیراعظم  پاکستان کے دورہ ملائیشیا کو سراہتے ہوئے کہا۔عمران خان پہلے غیر ملکی ہیں جن کاانہوں نے خود خیر مقدم کیاہے۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان اور ملائیشیا ایک جیسے حالات سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مہاتیرمحمد کو 23مارچ کی تقریب میں خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان،ملائیشیا پہلی  مشترکہ مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائشین اینٹی کرپشن کمیشن کے ہیڈکوارز کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہیں اینٹی کرپشن چیف نے انسداد کرپشن پر بریفنگ دی ۔