Monday, May 13, 2024

پاکستان اور مصر کی پہلی فضائی مشق "اسکائی گارڈ اول"2021ء کا آغاز

پاکستان اور مصر کی پہلی فضائی مشق "اسکائی گارڈ اول"2021ء کا آغاز
May 29, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور مصر کی پہلی فضائی مشق "اسکائی گارڈ اول"2021ء کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب قاہرہ میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس تربیتی مشقیں "اسکائی گارڈ ون" کی افتتاحی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے جاری رہنے والی ان مشقوں میں ابھرتے ہوئے ایئر ڈیفنس خطرات اور باہمی فوجی تعاون اور تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

مشقوں کے دوران فیصلہ سازی، معلومات اکھٹی کرنا اور باہمی ربط کی مشقیں کی جائیں گی۔ پاکستان اور مصر کی ایئرڈیفنس کی دستے مشقوں میں آپریشنل ڈرلز کا بھی تبادلہ کریں گے۔

ائی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان اپنی نوعیت کی یہ پہلی تربیتی مشقیں ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی ڈی جی جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر اور مصری چیف آف ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل محمد ہوگزے سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔