Friday, May 10, 2024

پاکستان اور مصر کی پہلی ایئرڈیفنس مشقیں اسکائی گارڈز ون قاہرہ میں اختتام پذیر

پاکستان اور مصر کی پہلی ایئرڈیفنس مشقیں اسکائی گارڈز ون قاہرہ میں اختتام پذیر
June 4, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور مصر کی پہلی ایئرڈیفنس مشقیں اسکائی گارڈز ون قاہرہ میں اختتام پذیر ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرایئرڈیفنس لیفٹننٹ جنرل حمودالزمان خان نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی ایئرڈیفنس کی دوہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلز کے ساتھ ساتھ ایئرڈیفنس کے اثاثوں نے جارحانہ اور فوری ردعمل کی مشقیں بھی کیں۔ مخلتف ہتھیاروں کی فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل حمودالزمان خان نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوان ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی تکنیکی مہارتیں اختیار کریں۔

پاکستانی سفیر ساجد بلال ، ایئرفورس کے ڈی جی ایئرآپریشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔