Sunday, September 8, 2024

پاکستان اور قطر میں ایل این جی درآمد کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مذاکرات شروع

پاکستان اور قطر میں ایل این جی درآمد کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مذاکرات شروع
August 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان قطر سے 40 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ ایل این جی درآمد کرے گا،ایل این جی درآمد کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ملکوں کے نمائندوں کے مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئےہیں۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق قطر سے ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے دونوں ملکوں کے نمائندوں کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں ان کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم اور پی ایس او کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ دوسری جانب قطری وفد کی قیادت قطر گیس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو شیخ خالد بن خلیفہ الثانی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان ایل این جی کے 15 سالہ معاہدے کو حتمی شکل دی جاے گی۔ معاہدے کے مطابق پاکستان قطر سے پہلے سال 20 کروڑ کیوبک فٹ اور دوسرے سال 40 کروڑ فٹ یومیہ گیس درآمد کی جائےگی۔