Friday, May 10, 2024

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوسترم سوئم" کا پبی میں آغاز

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوسترم سوئم" کا پبی میں آغاز
August 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوسترم سوئم" کا پبی میں آغاز ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوسترم سوئم" کا آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے۔ مشق کا مقصد دو طرفہ افواج کے مابین انسداد دہشتگردی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دوطرفہ سپیشل فورسز مغویوں کی رہائی، کمپاؤنڈ کلیئرنس کا مظاہرہ کریں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں ہیلی کاپٹر سے رسے کی مدد سے اترنے اور کلوز کوارٹر بیٹل بھی شامل ہے۔ یہ مشق مربوط ہم آہنگی، باہمی تعاون، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہو گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی جبکہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے مابین ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔