Thursday, May 2, 2024

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان تین روزہ مذاکرات ختم

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان تین روزہ مذاکرات ختم
May 18, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان تین روزہ مذاکرات ختم ہو گئے۔ پاکستان نے کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے متعلق اقدامات پر بھرپور دلائل دیئے

 پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام، دہشت گردوں کی فنڈنگ کا خاتمہ، منی لانڈرنگ، کرپشن، دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے خدشات میرٹ پر دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارت کے سوالات کے بھی بھرپور جوابات دیئے۔

 پاکستان کے دلائل پر بھارت کی سازشیں بے کار گئیں ۔ پاکستانی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اب گرے لسٹ سے نکلنے کا اہل ہے۔ پاکستان کے لیے آئندہ اجلاس 17 جون کو امریکا میں ہوگا۔ فلوریڈا میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔