Friday, May 3, 2024

پاکستان اور فرانس کے مابین جے ایف 17 طیاروں کی اوورہالنگ کا معاہدہ

پاکستان اور فرانس کے مابین جے ایف 17 طیاروں کی اوورہالنگ کا معاہدہ
November 24, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں جاری عالمی نمائش کے تیسرے روز پاک فضائیہ کے پاکستان ایرونا ٹیکل کمپلیکس کامرہ اور فرانس کے درمیان اہم ایم او یوپر دستخط کیے گئے جس کے تحت فرانس پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 طیاروں کی اوورہالنگ کے لیے تربیت فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی نمائش کے تیسرے روز بھی غیرملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دفاعی نمائش میں پاک فضائیہ کے ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اورفرانس کے درمیان اہم او یو پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق اب پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف تھنڈر 17 کے انجن کی اوورہالنگ اور وائرنگ پاکستان میں ہوگی۔ معاہدے کے تحت پاک فضائیہ کے افسران کو فرانس میں تربیت دی جائے گی جو واپس آکر پاکستان میں اس کی مرمت کریں گے۔

کامرہ ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر کموڈور محمد ساجد اعوان کہتے ہیں کہ اس معاہدے سے پاک فضائیہ کے طیاروں کی بنیادی مرمت میں بہت فائدہ ہو گا۔ دفاعی ماہرین اور پاک فضائیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ فرانس سے ٹریننگ کے بعد پاک فضائیہ جے ایف تھنڈر17 کی اوورہالنگ اور وائرنگ میں بھی خودکفیل ہو جائے گا۔