Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور عمران خان نے دل جیت لئے ، سکھ برادری

پاکستان اور عمران خان نے دل جیت لئے ، سکھ برادری
November 7, 2019
نارووال ( 92 نیوز) پاکستان امن کا دیس اور ہر مذہب کے پیروکاروں کو ان کے حقوق دینے کا یقین رکھتا ہے ،اس کا عملی نمونہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باوجود کرتار پور راہداری کھولنے ہے ۔ کرتارپور راہداری کی تکمیل نے ثابت کر دیا، پاکستان امن کا دیس اور ہر مذہب کے ماننے والوں کو اُن کے حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے  ،سکھ برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے باوجود کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستانی فیصلے پرحیران بھی ہے اور خوش بھی ۔ فیصلے سے پاکستان میں اقلیتیں نہال  ہیں جب کہ بھارت میں اقلیتوں کا جینا محال  ہے ۔ مسلمان ،دلت ، عیسائی، سکھ  سبھی انتہاءپسند مودی سرکارکی دہشتگردی کا شکار  ہیں ۔ پانچ اگست کے بعد سے  80 لاکھ سے زائد معصوم کشمیری گھروں میں پابند ہیں جنہیں   وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے  لیکن پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کی ہر لمحہ حق تلفی پر بھی سکھوں کو اُن کا دیرینہ مذہبی حق فراہم کیا۔ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہدای منصوبہ مکمل  کر لیا گیا ۔  گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی کی فراہمی پربھارت سے آئی سکھ برادری خوش ہے ، جن کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے باوجود کرتارپور راہداری کھول کر سکھوں کے دل جیت لیے۔ تجزیہ کارسمجھتے ہیں کہ انتہا پسند سوچ ہندوستان کی شکست و ریخ کا سبب بن سکتی ہے  ، دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ کرتارپورجیسے جذبے نے پاکستان کی دیرپا علاقائی امن و استحکام کی کاوشوں کو مزید تقویت دی ہے ۔ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک خصوصاً مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے برعکس پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کی  جو  اِس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے ۔