Friday, March 29, 2024

پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، محمد زبیر

پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، محمد زبیر
June 26, 2021

کراچی (92 نیوز) سابق گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں کہ پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا، معیشت کے چوکوں چھکوں کی بات کرنے والوں نے چار بجٹوں میں چار وزیرخزانہ کیوں تبدیل کیے۔ جوبائیڈن کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والے آئی ایم ایف کے دباؤ میں کیوں آئے؟۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہوا وہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں ہوا۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بتائے جو ٹیکس واپس لئے وہ کہاں سے ریکور ہونگے۔ حکومت کے نمبرز اور فیصلوں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے 900 بلین کا خسارہ کیسے پورا کرینگے، تین سال میں قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لئے پانچ ہزار ارب قرض لینا پڑے گا ،حکومت نے تین سالوں میں ساڑھے چھ ہزار ارب زیادہ قرض لیا ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی کا طوفان آئیگا۔