Friday, April 26, 2024

پاکستان اور عالمی بینک نے 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

پاکستان اور عالمی بینک نے 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
June 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عالمی بینک پاکستان کو 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضہ دے گا، معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ ٹیکس اصلاحات اور ہائیر ایجوکیشن پر خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ سعودی عرب، چین ،امارات ،ملائشیا ، آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ورلڈر بینک سے بھی قرضہ مل گیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے عالمی بینک سے 91 کروڑ 80 لاکھ  ڈالر قرضے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرضے کی رقم سے چالیس کروڑ ڈالر محصولات کی بہتری کے لیے خرچ ہونگے۔ محصولات کو جی ڈی پی کا 17 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ ٹیکس گزاروں کی تعداد 35 لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے پی کے کی محصولات بڑھانے کے پروگرام پر خرچ ہونگے۔ ہائر ایجوکیشن کے لیے 40 کروڑ ڈالر خرچ ہونگے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزارت خزانہ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ نے عالمی بنیک کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔