Friday, March 29, 2024

پاکستان اور عالم اسلام کا ہر مسلمان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، شیخ رشید

پاکستان اور عالم اسلام کا ہر مسلمان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، شیخ رشید
August 4, 2020
 لاہور(92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا پاکستان اور عالم اسلام کا ہر مسلمان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 5 اگست کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر اور ایودھیا میں مندر کی تعمیر پر خصوصی پیغام میں کہا پانچ اگست کو بھارت نے کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کرکے کشمیریوں کا جینا محال کر دیا۔ آرٹیکل 370 اے کے خاتمہ سے آزادی کے متوالوں کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں ۔ اسی دن ایودھیا کی بابری مسجد کو رام مندر میں تبدیل کرنے کا 30 سال پہلے فیصلہ کیا گیا ۔ تیس سال تک اس فیصلہ کے حوالےسے بتوں کے مجسمے بنائے جاتے رہے ۔ ہر ہندو سیاستدان نے بابری مسجد پر سیاست کی اور آج سارا ہندوستان رام نگر بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا سیکولر ہندوستان میں مذہبی رواداری، آزادی، اصول کا مقصد دم توڑ گیا ہے ۔ پاکستان اور عالم اسلام کا ہر مسلمان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ، بابری مسجد کو رام مندر بنانے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔