Tuesday, May 21, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل
February 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی تقریب میں موجود تھے ۔ دونوں ممالک کے درمیان  اسٹینڈرڈائزیشن کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،جب کہ کھیل اور امور نوجوانان کے شعبوں میں تعاون کے ایم او یو پر وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا جب کہ سعودی عرب کی جانب سے دونوں معاہدوں پر وزیرخارجہ عادل الجُبیر نے دستخط کیے۔ سعودی مصنوعات کی درآمد اور سعودی فنڈز کے ذریعے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ ،ریفائنری پٹروکیمیکل کے قیام،معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون  اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ پاک سعودیہ ایم او یوپاک سعودیہ ایم او یوپاک سعودیہ ایم او یو