Friday, April 19, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کورونا وائرس سے پہلے کا فلائٹ شیڈول بحال

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کورونا وائرس سے پہلے کا فلائٹ شیڈول بحال
October 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کورونا وائرس سے پہلے کا فلائٹ شیڈول بحال کر دیا گیا ، 23خصوصی پروازوں کے علاوہ معمول کی 88 پروازوں کی سعودی عرب اور پاکستان کے مابین آمدورفت مرحلہ وار بحال  کردی گئی۔

فلائٹ شیڈول بحال  ہونے کے بعد اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور،ملتان اور سیالکوٹ سے سعودی عرب کیلئے ایڈوانس  بکنگ کا آغاز کردیا گیا ۔