Wednesday, May 15, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے ، اسد عمر

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے ، اسد عمر
February 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا سعودی سرمایہ کاروں کو ملک میں مواقع ملیں گے۔ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہو گا۔ اسد عمر نے کہا سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان نئے اقتصادی باب کھلیں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان میں توانائی کی مدت میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں۔