Friday, April 26, 2024

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
October 5, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم ون ڈے کی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ون ڈے کرکٹ کے بعد اب ٹی ٹونٹی کی بہار ہوگی ۔ قذافی اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی ، زندہ دلان لاہور پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی کی میزبانی کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ سری لنکن ٹیم کو بھی نیٹ پریکٹس کیلئے سخت سکیورٹی  میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا ۔  پاکستان ، سری لنکا ، مابین ، تین ، ٹی ٹونٹی ، میچوں ، سیریز ، پہلا ، میچ ، کھیلا نیٹ پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے اچھی ٹیم بھیجی، ٹی ٹونٹی سیریز کو ہلکا نہیں لے رہے۔  پاکستان ، سری لنکا ، مابین ، تین ، ٹی ٹونٹی ، میچوں ، سیریز ، پہلا ، میچ ، کھیلا سری لنکن ٹیم کے قائد داسن شناکا کا کہنا تھا ہماری ٹیم اچھی ہے ، پاکستان میں سکیور ٹی کے بہترین انتظامات ہیں، امید ہے ہمارے سینئر کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے پاکستان ضرور آئیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے باہمی  ٹی ٹونٹی مقابلوں میں سرفراز الیون کا پلڑا بھاری ہے ۔ دنوں ٹیمیں 18 بار آمنے سامنے ہوئیں جن میں گرین شرٹس نے 13 میچز میں فتح کا جھنڈا گاڑا اور آئی لینڈرز نے  5 بار کامیابی حاصل کی۔ دوسری طرف میچ کے تینوں روز 12 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریفک پولیس کے 16 سو سے زائد افسر و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ، ایف سی کالج اور لبرٹی سمیت پارکنگ کیلئے 9 پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں۔ شائقین شٹل بس سروس کے ذریعے نشتر کمپلیکس میں داخل ہو سکیں گے ۔ شائقین کرکٹ تھری لئیر سکیورٹی کے بعد گراﺅنڈ میں داخل ہوں گے۔ سیف سٹی کے 400 کیمروں سمیت دیگر سی سی ٹی ویز کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔ شائقین پرممنوعہ چیزیں لانے پر سخت پابندی عائد ہوگی ،خصوصی ایپ کے ذریعے شائقین کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔