Monday, May 20, 2024

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ 6اکتوبر سے کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ 6اکتوبر سے کھیلا جائے گا
October 4, 2017

دبئی (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔  گرین شرٹس نے سیریز برابر کرنے کے لیےمشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ حسن علی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے ۔
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ سر جوڑ کر بیٹھ گئی ۔ کوچ نے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی مخالفت کردی، ون ڈے اسکواڈ کی مشاورت کے لئے انضمام الحق دبئی پہنچ گئے ۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست نے قومی ٹیم کیلئے مشکلات بڑھا دیں۔  پہلا میچ تو ہاتھ سے نکل گیا، اب سیریز کیسے بچائیں قومی ٹیم کے کوچ اور کپتان نے پلان پر غور شروع کر دیا ہے۔
حسن علی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے اور وہاب ریاض کی انٹری کا امکان ہے۔
اگلے امتحان کے لیے کھلاڑیوں نے مشقوں کا آغاز کر دیا ۔ کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں خوب محنت کی۔ دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں جمعہ سے شروع ہوگا۔