Friday, May 17, 2024

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل ہو گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل ہو گا
July 2, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پالی کیلے گراﺅنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اب تک کوئی بھی میچ نتجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔ اب تک کھیلے گئے تین ٹیسٹ ڈرا ہوچکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز فی الحال ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ دس وکٹوں سے جیت رکھا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکا نے مہمان پاکستان کو سات وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم سیریز کا آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز کو یاد گار بنانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی فیصلہ کن میچ جیتنے کےلئے پرعزم ہے۔