Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
July 14, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ میں کل مدمقابل ہوں گی۔ پانچ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی بدولت فتح حاصل کی تھی۔ گرین شرٹس دوسرا میچ بھی جیت کر واضح برتری کےلئے بے تاب ہیں۔ پہلے ون ڈے میں پاکستانی شاہینوں نے چھ وکٹوں سے فتح سمیٹی، دو سو چھپن رنز کا ہدف چھیالیسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ نے بہترین باو¿لنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور پھر سنچری بھی بنائی۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی بنے۔ میچ پالی کیلے میں پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہو گا۔ پالی کیلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ بھی کھیلا گیا۔ پاکستان نے یہ میچ سات وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کی تھی۔