Friday, March 29, 2024

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا
September 30, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا  ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ سرفراز الیون جیت کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔ مہمان ٹیم بھی فاتحانہ آغاز کیلئے پر امید ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے آج نیشنل اسٹیڈیم  میں لہو گرمائیں گی۔ سری لنکا کی ٹیم دوپہر 2 سے شام پانچ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن شام چھ سے رات نو بجے تک رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پی سی بی نے دوسرے ون ڈے کی تاریخ ایک روز بڑھا کر 30 ستمبر رکھی تھی۔