Tuesday, April 16, 2024

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا کراچی میں پڑاؤ، مہمان ٹیم گرم جوش استقبال پر خوش

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا کراچی میں پڑاؤ، مہمان ٹیم گرم جوش استقبال پر خوش
December 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے کراچی میں پڑاؤ ڈال لیا۔ مہمان ٹیم گرم جوش استقبال پر خوش ہیں۔ دونوں ٹیمیں کل نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کریں گی۔ موسم کی ستم ظریقی سے راولپنڈی ٹیسٹ بے نتیجہ رہا ۔ 19 دسمبر سے شروع ہونیوالا پاک سری لنکا فیصلہ کن  ٹیسٹ  میچ کھیلنے قومی ٹیم گزشتہ رات کراچی پہنچی جبکہ سری لنکن ٹیم نے آج شہر قائد میں لینڈ کیا۔ قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی نے  نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کا جائزہ لیا، دونوں ٹیمیں کل الگ الگ سیشن میں نیٹ پریکٹس کریں گی۔ سری لنکن کھلاڑی اوپن میڈیا سیشن کے دوران شرکا کیساتھ گھل مل گئے، انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹرز بھی کراچی ٹیسٹ کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ سری لنکن فاسٹ باؤلر کاسن راجیتھا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر کراچی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ انکے متبادل فاسٹ باؤلراسیتھا فرنینڈو نے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیل رکھا۔ لیفٹ آرم اسپنرزلاستھ امبل ڈینیا اورلکشن  سنداکان میں سے کسی ایک کی ٹیم میں شمولیت کا بھی  امکان ہے ۔