Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو گا

پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو گا
July 10, 2015
  دمبولا(92نیوز)پاکستان اور  سری لنکا کے  درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل ہو رہا ہے ،  ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد کوچ وقار یونس پرامید ہیں کہ ٹیم پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی، ون ڈے  فارمیٹ میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ تفصیالت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایک سو بیالیس میچ کھیلے گئے، اکیاسی میں پاکستان اور چھپن میں سری لنکا کامیاب رہا،ایک میچ ٹائی ہوا جب کہ چار میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے پاکستان نے  سری لنکا کو آخری بار اس کے ہوم گراؤنڈ پر دو ہزار چھے میں شکست دی تھی انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان نے تین میچز پر مشتمل سیریز دو صفر سے اپنے نام کی تھی پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکا کو نو سال بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست دے چکا ہے میچ دمبولا کے رانگیری اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا،