Sunday, May 5, 2024

پاکستان اور سری لنکا پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلیں گے، اینجلو میتھیوز سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے

پاکستان اور سری لنکا پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلیں گے، اینجلو میتھیوز سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے
June 16, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کل گال میں شروع ہو رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اینجلو میتھیوز سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا کل 49ویں ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1982ءسے اب تک 48ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں۔ 17میچز میں پاکستانی ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ 13 میچوں میں سری لنکا کامیاب رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 18مقابلے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔ گزشتہ سال دونوں ٹیمیں پانچ بار آمنے سامنے آئیں، تین میچز میں سری لنکن ٹیم کو کامیابی ملی، گرین شرٹس کے حصے میں صرف ایک جیت آئی جبکہ ایک میچ ڈرا ہو گیا۔ مصباح الحق کی قیادت میں گرین شرٹس نے سری لنکا کے خلاف دس میچ کھیلے، دو جیتے اور تین میں شکست ہوئی۔ یہ پاکستانی کپتان کی سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز بھی ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ انہوں نے سال کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔