Saturday, May 18, 2024

پاکستان اور سری لنکا میں تعلقات کا فروغ اہم ترین ضرورت ہے : وزیراعظم

پاکستان اور سری لنکا میں تعلقات کا فروغ اہم ترین ضرورت ہے : وزیراعظم
January 5, 2016
کولمبو (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکن صدارتی محل میں خطاب کے دوران دونوں ممالک میں تعلقات میں وسعت کو عصر حاضر کی اہم ضرورت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا سے طویل المدتی تعلقات چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں صدارتی محل میں سری لنکن صدر سے ملاقات کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کا فروغ اہم ترین ضرورت ہے۔ دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے۔ تعلیمی وفود کا بھی تبادلہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ اس سے قبل سری لنکن صدر نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی آمد فخر کا باعث ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔