Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چھٹا ٹی ٹونٹی،گرین شرٹس کا افریقی ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈپر پہلا میچ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چھٹا ٹی ٹونٹی،گرین شرٹس کا افریقی ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈپر پہلا میچ
May 22, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور زمبابوے کا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چھٹا ٹی ٹوئنٹی ہو گا،  اس سے قبل دونوں ٹیمیں پانچ بار اس فارمیٹ میں مدمقابل ہوئیں،کامیابی پاکستانی ٹیم کے حصے میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی بار  دو ہزار آٹھ میں مدمقابل ہوئیں، کینیڈا میں کھیلا گیا یہ میچ گرین شرٹس نے سات وکٹوں سے جیتا۔ دو ہزار گیارہ کے دورہ زمبابوے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف دو میچ کھیلے، پہلا میچ  پچاسی اور دوسرا پانچ رنز سے اپنے نام کیا۔ دو ہزار تیرہ میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر زمبابوے کے دورے پر پہنچی اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے، اس سیریز میں گرین شرٹس نے پہلا میچ پچیس اور دوسرا انیس رنز سے جیتا تھا۔