Friday, March 29, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا
October 30, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج دن 12 بجے راولپنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اَن فٹ ہو کر زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے آؤٹ ہو گئے، پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باؤلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ مہمان ٹیم نے بھی ٹریننگ کی، دوسری طرف، کھلاڑی بائیو سیکور ببل میں ٹیبل ٹینس کیرم اور اسنوکر کے کھیل سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، کسی بھی ٹیم کو آپ آسان نہیں لے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو بیک سیریز کے تناظر میں زمبابوے سیریز بہت اہم ہے، بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز ہے۔