Friday, April 19, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوطرفہ معاہدہ طے پا گیا، شیڈول کا اعلان زمبابوے کے سکیورٹی منیجر کے دورہ پاکستان کے بعد کیا جائیگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوطرفہ معاہدہ طے پا گیا، شیڈول کا اعلان زمبابوے کے سکیورٹی منیجر کے دورہ پاکستان کے بعد کیا جائیگا
April 28, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوطرفہ سیریز کا معاہدہ طے پا گیا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے اخراجات کی پائی پائی پی سی بی برداشت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوطرفہ سیریز کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں۔ شرائط کے مطابق پاکستان کرکٹ بورد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی پائی پائی برداشت کرے گا، اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا روزانہ کا الائونس بھی پی سی بی کو ادا کرنا ہو گا جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دس ہزار ڈالر سیریز کھیلنے کی فیس ادا کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ہفتے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی منیجر کے دورہ پاکستان کے بعد باقاعدہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔ تمام میچز پی ٹی وی اور ٹین سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اسی سال اگست میں پاکستان کرکٹ ٹیم بھی زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔