Friday, May 17, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
November 1, 2020

راولپنڈی(92 نیوز) پاکستان اور زمبابوے  کے درمیان دوسرا ون ڈے کل  دوپہر 12 بجےراولپنڈی میں کھیلاجائے گا، دوسرے میچ کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا  ،مصباح کا کہنا ہے انجرڈ حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو موقع دیا گیا   جبکہ شاداب خان کو  آرام دیا گیا ہے۔

دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے   نوجوان بلے بازحیدر علی کے ڈیبیو کا امکان ہے ، حارث سہیل  انجری کے باعث دوسرے میچ  شرکت نہیں کر سکیں گئے  ،آل راؤنڈرشاداب خان بھی مکمل فٹ نہ ہونے پر اسکواڈ  میں شامل نہیں کیا گیا ۔

دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی  بیس میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے،ان کا کہنا  ہے  باؤلنگ میں مزید  بہتری لانے کی کوشش کروں گا ۔

زمبابوےکرکٹ بورڈ کے چیئرمین توینگوا اور ایم ڈی گیو مور نے  اسلام آباد میں پی سی بی ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان کے ساتھ ایف 9 پارک  کی سیر  کی اور شہریوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان کے امپائر علیم ڈار زمبابوئے کے خلاف دوسرے ون ڈے  میں سب سے زیادہ میچز سپروائز  کرنے کا نیا عالمی  ریکارڈ بنائینگے ،علیم ڈار نے  209میچوں کو  سپروائز   کر  کے جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن  کا ریکارڈ برابر کر رکھا ہے۔