Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
May 28, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ قومی باولرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور کل ہونیوالے میچ میں فاسٹ باولر محمد سمیع کی جگہ محمد جنید کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو اکتالیس رنز سے شکست دی تھی۔ ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائیگا۔