Friday, April 19, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہو گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہو گا
April 28, 2021

ہرارے (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ میچوں پر نظر یں جما لیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیمیں  کل  پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے  ان ایکشن ہوں گی ۔

پاکستانی  پلیئرز نے  ہرارے   میں مسلسل  دوسرے روز بھی  بھر پور ٹریننگ سیشن  میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں  نے  نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے خوب پسینہ بہایا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے  قومی ٹیم کو اپنا مورال ہائی رکھنے کے لیے خصوصی لیکچر بھی دیا۔