Thursday, April 18, 2024

  پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے لیے  امپائرز کے پینل  کا اعلان

   پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے لیے  امپائرز کے پینل  کا اعلان
May 16, 2015
  لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے لیے  امپائرز کے   پینل  کا اعلان کر دیا گیا پاکستان نے سیریز کے لیے تین جبکہ زمبابوے نے ایک امپائر مقرر کیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا اور شوزب رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ زمبابوے کے رسل ٹسل تمام پانچ میچوں میں امپائر کے فرائض ادا کریں گے۔ اظہر خان کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین ون ڈیز اور دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے لیے زمبابوے کی  ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی۔