Friday, March 29, 2024

پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مقابل ہوں گے

پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مقابل ہوں گے
July 13, 2018
ہرارے ( 92 نیوز ) پاکستان اور زمبابوے پہلے ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گے ،سرفراز الیون  جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ٹی 20 میں پہلی پوزیشن مزیدمستحکم کرنےکےبعدشاہینوں نے اب ون ڈے رینکنگ بھی بہتر کرنے کی ٹھان لی ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا ،دونوں ٹیمیں پہلے ون ڈے میں بولاوایو میں مد مقابل ہوں گی۔