Thursday, March 28, 2024

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کل سے شروع ہونگی

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کل سے شروع ہونگی
September 23, 2016
راولپنڈی (92 نیوز) خطے میں نئی صف بندی شروع ہوگئی۔ تاریخ میں پہلی بارپاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کل سے شروع ہوں گی۔ روس کی بری فوج کا دو سو رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ ان مشقوں سے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تبھی تو دو دن پہلے مشقیں منسوخ ہونے کا اوچھا دعویٰ کردیا تھا۔ جھوٹ کی بنیادوں پر کھڑا ہے جمہوریت کا سب سے بڑا دعویدار بھارت ھے جسے دنیا کو گمراہ کرنے کے سوا اور کوئی کام نہیں کبھی الزام تو کبھی جھوٹا پروپیگنڈہ یہ سب اوچھی حرکتیں بھارتی قیادت نے پال رکھی ہیں۔ اڑی حملے کے بعد مودی سرکارنے پاک روس فوجی مشقیں منسوخ ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کیا لیکن سب ہوا ہو گیا۔ روسی فوج کا زمینی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ یقینا یہ خبربھارت کی نیندیں اڑانے کے لئے کافی ہے کیونکہ پاک روس دفاعی تعاون خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال میں اہم پیشرفت ہے۔ پہلے بھارت روس کا اہم اتحادی تھا لیکن وہاں بھی چالبازی سے باز نہ آیا اور مطلب نکلنے پر امریکہ کی جھولی میں جا بیٹھا اب پاکستان اور روس دفاعی تعاون کے لئے گلے لگ چکے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کل سے شروع ہونے جارہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ روسی زمینی افواج کا 200 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یہ دستہ مشقوں میں حصہ لے گا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک روس فوجی مشقیں تاریخ میں پہلی دفعہ ہو رہی ہیں۔ پاکستان اور روس دفاعی تعاون کیلئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اقدامات شروع ہوئے جبکہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دوطرفہ دفاعی تعاون کیلئے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔