Monday, May 13, 2024

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ تربیلا میں جاری

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ تربیلا میں جاری
November 10, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقیں دروزبہ 5 تربیلا میں جاری ہیں ۔دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے انسداددہشتگردی کی مشقوں میں حصہ لیا اور فٹ بال بھی کھیلا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326051171195346944?s=20 دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تربیت، پاکستان اور روس کے فوجی دستوں کی مشقیں دروزبہ 5 تربیلا میں جاری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ دونوں ممالک کے فوجی دستے انسداد دہشت گردی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوجی دستوں نے اسکائی ڈائیونگ کی مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ کھیل کی سرگرمیاں بھی دروزبہ 5 مشقوں کا حصہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔ دروزبہ کے عنوان سے پاک روس فوجی مشقیں 2016 سے شروع ہوئیں۔ پہلی اورتیسری مشقیں بالترتیب 2016ء اور 2018ء میں پاکستان جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں بالترتیب 2017ء اور 2019ء میں روس میں ہوئیں۔