Tuesday, April 30, 2024

پاکستان اور روس کے درمیان ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ آج ہو گا، دونوں ممالک کے وفود معاہدے پر دستخط کرینگے

پاکستان اور روس کے درمیان ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ آج ہو گا، دونوں ممالک کے وفود معاہدے پر دستخط کرینگے
October 16, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور روس کے درمیان ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ آج ہو گا۔ گیس پائپ لائن منصوبے سے سالانہ بارہ ارب کیوبک میٹر مائع گیس فراہم ہو گی۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق آج پاکستان اور روس کے درمیان ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ پا جائیگا۔ دونوں ملکوں کے وفود معاہدے پر دستخط کریں گے۔ روسی وفد کی سربراہی روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نواک کر رہے ہیں جنہوں نے کل وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔ ملاقات دوران دونوں وفود کے اراکین نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبہ بین الحکومتی ہے جو پاکستان کے شمال جنوبی حصے میں تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے پر آئندہ تین یا چار ماہ میں تعمیری کاموں کا آغاز کر دیا جائیگا۔ یہ منصوبہ دسمبر دو ہزار سترہ تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے سالانہ بارہ ارب چالیس کروڑ کیوبک میٹر معائع گیس کی ترسیل ہو سکے گی۔ روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے اور ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔