Saturday, May 11, 2024

پاکستان اور روس کے تعلقات میں نیا باب ، صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور روس کے تعلقات میں نیا باب ، صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
December 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور روس کے تعلقات میں نیا باب کھل گیا۔ ریلوے، توانائی، جہازسازی سمیت صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے روسی وزیر تجارت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ حماد اظہر کا کہنا ہے موڈیز سمیت عالمی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر حماد اظہر بولے ریلوے کی بہتری کیلئے روس کے ساتھ بات ہوئی ہے، دو بجلی گھروں کو فرنس آئل سے کوئلے پر منتقل کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ روسی وزیر تجارت نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے تعاون کریں گے۔