Saturday, May 4, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا  اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا
January 11, 2019
جوہانسبرگ ( 92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں  دونوں ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی ۔ گرین شرٹس سیریز تو ہاتھ سے گنوا چکی ہے البتہ خفت مٹانے کا آخری موقع ہے ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ  سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج جوہانسبرگ میں مقابل ہوں گے ،جنوبی افریقہ کو سیریز میں 0-2 سے حتمی برتری حاصل ہے ۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہیں ، فخر زمان ، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فہیم اشرف ، رضوان اور شاداب کی ٹیم میں شمولیت کےامکانات ہیں ۔ سرفراز الیون نے تیسرے میچ سے قبل خامیوں پر قابو پانے اور آخری میچ میں فتح کو گلے لگانے  کیلئے جوہانسبرگ میں خوب پریکٹس کی ۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے  کلین سویپ پر نظریں جما لی ہیں ۔ پروٹیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو  چھ  اور  دوسرے ٹیسٹ میں  9وکٹوں سے شکست دی تھی۔