Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ اج ہو گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ اج ہو گا
January 29, 2019
 کیپ ٹاؤن (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ اج ہو گا ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک آخری ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریزجیتنے کے لئے پر امید ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا آخری میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقا کو جلد آؤٹ کریں گے، امام الحق اور بابر اعظم کی بیٹنگ فارم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ عثمان شنواری کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان نے پنک ڈے کے موقع پر جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کرکے سیریز دو دو سے برابر کر دی تھی۔ پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے  شاہینوں کو 165 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو شاہینوں نے دو وکٹوں  کے نقصان پر 31.3 اوورز میں پورا کر لیا۔ پاکستان کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا  ۔ امام الحق اور فخر زمان  نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 70 رنز بنائے  ۔ امام الحق نے تحمل مزاجی  جبکہ فخر زمان نے جارحانہ انداز  اپنایا ۔ میچ کے چودہویں اوور میں فخر زمان  عمران طاہر کی گیند پر وینڈر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ فخر نے 44 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز اسکور کئے  ۔ امام الحق نے بابر اعظم کیساتھ مل کر محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور پاکستان کا اسکور  برابر کر دیا ۔ جیت سے ایک رنز کی دوری پر  امام الحق 71 رنز بنا کر پھیلکوے کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ان کی اننگز ایک چھکے اور 6 چوکوں سے مزین تھی ۔