Sunday, May 5, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ شروع
January 11, 2019
 جوہانسبرگ (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ شروع ہو گیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ6 رنز پر گر گئی۔ ایلگر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس سیریز تو ہاتھ سے گنوا چکی ہے البتہ خفت مٹانے کا آخری موقع ہے ۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 0-2 سے حتمی برتری حاصل ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان ، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ پاکستان کی ٹیم کپتان سرفراز احمد کے علاوہ اظہرعلی، اسد شفیق، بابراعظم، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر شامل ہیں۔ محمد عباس شان مسعود اور امام الحق بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پروٹیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو  چھ  اور  دوسرے ٹیسٹ میں  9وکٹوں سے شکست دی تھی۔