Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا
January 3, 2019
کیپ ٹاؤن (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ سرفرازالیون کے پاس سیریز میں واپس آنے کا موقع آگیا۔ شاہین اور پروٹیز کل پھر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ کیپ ٹاؤن میں پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے خوب پسینہ بہایا۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ،بولنگ  اور بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور مشقیں کیں۔ غلطیوں کی گنجائش بالکل نہیں ۔ کپتان سرفراز احمد نے دوسرے ٹیسٹ کےلیے حکمت عملی بنا لی۔ قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عباس ان ایکشن ہوں گے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب پہلے ٹیسٹ میں ناقص پرفارمنس پر اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔