Saturday, April 27, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقا 23 جون کو لارڈز کے میدان میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان اور جنوبی افریقا 23 جون کو لارڈز کے میدان میں مدمقابل ہوں گے
June 21, 2019
 لندن (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا 23 جون کو لارڈز کے میدان میں مدمقابل ہوں گے۔ قومی ٹیم نے دو روز آرام کے بعد لارڈزمیں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ پاکستان نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں صرف ایک مقابلہ اسکے نام رہا ، تین میں اسے شکست جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔ جنوبی افریقا نے چھ میچ کھیلے ،ایک جیتا، چار ہارے اور ایک بے نتیجہ رہا۔ قومی ٹیم نے دو دن کی چھٹیاں منانے کے بعد لارڈز کے میدان میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی تمام کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔ جنوبی افریقا کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کے امکانات ختم تاہم پاکستان کی ہلکی سی امید اب بھی برقرار ہے۔ تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اگر اپنے چاروں میچ جیتتا ہے تو اسکے گیارہ پوائنٹس ہو جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست نیوزی لینڈ  کے 9، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے آٹھ آٹھ اور بھارت کے سات پوائنٹس ہیں۔