Sunday, May 19, 2024

پاکستان اور جمہوریہ پالاؤ کے مابین سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور جمہوریہ پالاؤ کے مابین سفارتی تعلقات قائم
November 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان اور جمہوریہ پالاؤ کے مابین باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔

دستاویز پر دستخط کرنے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم اور جمہوریہ پالاؤ کی نمائندگی سفیر الانا سعید نے کی۔

باوقار تقریب میں سفارتی تعلقات کے قیام کی دستاویز پر دستخط کیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں مستقل مندوبین نے تاریخی کامیابی کا خیرمقدم کیا۔ سفارتی تعلقات دوطرفہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی روابط بہتر، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سفراء جمہوریہ پالاؤ، قریباً 340 مرجان اور آتش فشاں جزائر پر مشتمل ہے۔ بحرالکاہل میں واقع پالاؤ، یکم اکتوبر 1994ء کو باضابطہ خود مختار ریاست بنا۔ پاکستان اور پالاؤ دونوں ایشیاء بحرالکاہل گروپ کے رکن ہیں۔