Sunday, September 8, 2024

پاکستان اور ترکی کے مابین آزادانہ تجارت کے فریم ورک معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ترکی کے مابین آزادانہ تجارت کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
March 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارت کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کی دستاویزات پر وزیر تجارت خرم دستگیر اور ترکی کے وزیر تجارت مصطفیٰ تاشی نے اسلام آباد میں دستخط کیے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان جلد آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس معاہدے سے دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ترکی کے وزیر تجارت مصطفیٰ تاشی کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم تین ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ چین کی 35 کمپنیاں توانائی، انفراسٹرکچر اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ نئے معاہدے سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی تعلقات کی طرح تجارتی تعلقات میں بھی ہم آہنگی اور مضبوطی ہونی چاہئے۔