Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور ترکی کی یمن بحران پر مشترکہ حکمت عملی ہے:نوازشریف

پاکستان اور ترکی کی یمن بحران پر مشترکہ حکمت عملی ہے:نوازشریف
April 3, 2015
انقرہ(ویب ڈٰیسک)وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ یمن کی صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے اور وہاں کی قانونی حکومت کے خاتمے پر پاکستان کو تشویش ہے ۔ ترک وزیراعظم کہتے ہیں کہ  یمن کی صورتحال پر سعودی عرب اور ایران سے رابطے میں ہیں۔ وزیرا عظم نواز شریف اور ترک وزیراعظم نے انقرہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس  کی۔ اس موقع پرنواز شریف کا کہنا تھا  اُن کادورہ دونوں ممالک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ترکی اور پاکستان  ملکر خطے میں استحکام کے لئے کوشاں ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی مسائل پر ترکی اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی ہے ،یمن میں قانونی حکومت کے خاتمے پر اُنہیں تشویش ہے ۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں  ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کو کوئی مشکل پیش آے تو اس کا درد وہ ترکی میں محسوس کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال پرخطے کے ممالک سے رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف جب ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچے تو اعلیٰ ترک حکام نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔