Monday, May 13, 2024

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک گیارہ کا آغاز

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک گیارہ کا آغاز
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک گیارہ کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان کے ایس ایس جی اور ترک اسپیشل فورسز شریک ہوئے۔

پاکستان، ترکی اسپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشقوں "اتاترک گیارہ 2021ء" کا آغاز ہو گیا۔ مشقوں کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز ہیڈ کوارٹرز تربیلا میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک، ترک مشترکہ مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔ ترک اسپیشل فورسز، اسپیشل سروسز گروپ پاک آرمی مشقوں کا حصہ ہیں۔ انسداد دہشتگردی، جنگی مہارتوں، تلاش آپریشنز مشق کا خاصا ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مشقوں میں رسی کی مدد سے عمودی ڈھلوان اور ہیلی کاپٹر سے اترنا، فائر اور متحرک تکنیک، کمپاؤنڈ کلیئرنس، مغویوں کی رہائی ، بچاؤ اور فری فال آپریشنز بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ  مشترکہ مشقیں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ مشقیں ابھرتی جدید فوجی مہارتوں سے مطابقت پذیری،  باہمی تعاون میں مددگار ہوں گی۔