Thursday, May 9, 2024

پاکستان اور ترکی کا سماجی اور معاشی ترقی کیلئے معاہدہ کرنیکا فیصلہ

پاکستان اور ترکی کا سماجی اور معاشی ترقی کیلئے معاہدہ کرنیکا فیصلہ
February 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور ترکی نے سماجی اور معاشی ترقی کیلئے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے معاہدے کی منظوری حاصل کرلی گئی۔ ترک صدر طیب اردگان کے دورے پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ معاہدے کے تحت ترکی میں مقیم پاکستانیوں کو خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔ پاکستان میں مقیم ترک افراد کو بھی خصوصی مواقع میسر ہوں گے، ترکی کی تجویز پرمعاہدہ تیارہوا ہے، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔