Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کا اعلان آج متوقع

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کا اعلان آج متوقع
December 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاک بھارت سنسنی خیز ٹاکرے کا عوام کو شدت سے انتظار ہے۔ سشما سوراج کے دورے کے دوران کرکٹ ڈپلومیسی پھر رنگ دکھانے لگی۔ سفارتی سطح پر جہاں برف پگھلی وہیں کرکٹ ڈپلومیسی بھی ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق تعلقات جتنے بھی خراب ہوں کرکٹ ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری اور تناو کے خاتمے کے لئے معاون رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سشما سوراج کے دورے کے دوران بھی کرکٹ ڈپلومیسی کا رنگ غالب رہا۔ انیس سو ستاسی میں صدر جنرل ضیا الحق کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لیتے ہوئے پاک بھارت ٹیسٹ میچ دیکھنے جے پور جا پہنچے۔ نوے کی دہائی میں بھی سفارتی تعلقات خراب ہونے پر کرکٹ کی بات ہوئی۔ دو ہزار پانچ میں مشکل حالات کے باوجود پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تو پرویز مشرف ہمسایہ ملک کے مہمان بنے۔ یوسف رضا گیلانی نے دو ہزار گیارہ میں کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ موہالی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھا۔ آخری مرتبہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ورلڈ کپ سے پہلے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی ورلڈ کپ میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران تعلقات بہتربنانے سے زیادہ شائقین کو کرکٹ کی بڑی خبر آنے کا انتظار رہا۔