Sunday, May 12, 2024

پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن  بن گیا

پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن  بن گیا
February 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا، فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 41-43  سے شکست دیکر  کبڈی کا ورلڈ کپ جیت لیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہور کے پنجاب  اسٹیڈیم میں  کانٹے کا مقابلہ ہوا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور زور لگایا جس کے باعث صورتحال لمحہ بہ لمحہ بدلتی رہی ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک بھارت کا پلڑا بھاری تھا مگر  پہلے ہاف کے بعد پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا  اور بھارتی ٹیم کو پیچھے دھکیل کر میچ میں نہ صرف واپسی کی بلکہ ورلڈ کپ  جیت لیا۔ بھارت کی جانب سے میچ کے دوران  حسب روایت شور شرابا کیا گیا ، جب کہ بھارتی آفیشلز نے کئی مرتبہ  اپنی کھلاڑیوں کو میدان سے باہر  بھی بلوا لیا جس کے باعث میچ   وقتاً فوقتاً تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ تھرڈ امپائر کی جانب سے  بھارتی آفیشلز اور کھلاڑیوں کو  ٹی وی پر ری پلے دکھا کر تسلی کرائی جاتی رہے جس کے بعد میچ شروع ہوتا رہا۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور ایران کے مابین تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا گیا جس میں ایران نے آسٹریلیا کو شکست دیکر  تیسری پوزیشن کی ٹرافی اٹھائی ۔ ایران کی ٹیم نے تیسری پوزیشن کی ٹرافی اور انعامی رقم 50 لاکھ روپے جیتی۔ بھارتی  ٹیم نے رنر اپ کی ٹرافی اور 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی  جبکہ پاکستانی ٹیم نے  ورلڈ کپ کیساتھ ایک کروڑ روپے کی رقم جیتی ۔ گورنر پنجاب نے پہلی ، دوسری ، تیسری  اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے ممالک کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ۔ [caption id="attachment_267415" align="alignnone" width="500"]پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن  بن گیا پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا[/caption] [caption id="attachment_267416" align="alignnone" width="500"]پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن  بن گیا پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا[/caption] [caption id="attachment_267417" align="alignnone" width="500"]پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا پاکستان بھارت کو ہرا کر کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا[/caption]