Monday, May 13, 2024

پاکستان اور بھارت کے مابین اڑھائی سال بعد سفارتکاروں کیلئے ویزے جاری

پاکستان اور بھارت کے مابین اڑھائی سال بعد سفارتکاروں کیلئے ویزے جاری
August 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور بھارت کے مابین اڑھائی سال بعد سفارتکاروں کے لئے ویزوں کے اجراء کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتکاروں، سفارتی عملے کے لیے 28 ماہ بعد پہلی بار "اسائنمنٹ ویزا" جاری ہوا۔ دوطرفہ سطح پر "اسائنمنٹ ویزا" سفارت کاروں، سفارتی عملے کو جاری کیا جاتا ہے۔ اسائنمنٹ ویزے رواں سال 15 مارچ تک جمع کردہ درخواستوں پر جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 33 اہلکاروں کے لئے ویزے جاری کئے، جبکہ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے پاکستان کے صرف 7 اہلکاروں کو ویزے جاری کئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مشاورت جاری ہے، آئندہ ماہ مزید ویزے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔